فلپائن (جیوڈیسک) مس یونیورس کے بعد وینزویلا کی دوشیزہ ایلیز ہنرچ Alyz Henrich نے عالمی حیسناں کو حسن میں مات دے کر مس ارتھ کا تاج اپنے سر پر سجا لیا۔
مس ورلڈ اور مس یونیورس مقابلوں کے بعد مس ارتھ عالمی حسیناں کے درمیان ہونے والا تیسرا بڑا مقابلہ ہے جس میں ڈیڑھ سو سے زائد ممالک کی حسینائیں شرکت کر تی ہیں۔
مس ارتھ ایلز کو فائنل میں کوریا، تھائی لینڈ اور آسٹریا کی حسیناں سے مقابلہ کر نا پڑا۔ مقابلے میں دوسرے نمبر پر کوریا جبکہ تیسرا نمبر تھائی لینڈ کی حسینہ کا رہا۔ بھارتی حسینہ شوببیتا ٹاپ پندرہ حسیناں میں بھی جگہ نہ بنا سکی۔
اس سے پہلے وینزویلا کی حسینہ گبریلا اسلیر گزشتہ ماہ مس یونیورس کا ٹائٹل بھی اپنے نام کر چکی ہے۔