کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں فن قوالی کے نئے اور انوکھے رنگ لئے سندھی کلچر ڈے کا انعقاد ہوا۔ امریکی قونصل خانے کی جانب سے اس تقریب کی خاص بات ہے پاکستان کے دورے پر آیا ایک ایسا امریکی موسیقاروں کا گروپ ہے جس نے قوالی کی روایات کو اپنے مخصوص انداز پیش کرتے ہوئے محفل کو منفرد بنا دیا۔
پاکستان کی روایات اور موسیقی کو چاہنے والے امریکہ میں بھی ہیں، جیسے یہ بینڈ جو پاکستان کے دورے پر آیا ہے۔ قوالی کے نامور اساتذہ کی زیر نگرانی تربیت لینے والا یہ بینڈ فنافی اللہ کہلاتا ہے جو کئی برس پہلے ابھرا، جس کی پاکستان سے وابستگی ایک دہائی پر محیط ہے۔
گروپ کے بانی رکن طاہر حسین فریدی کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ 13 برس سے فن قوالی سیکھ رہے ہیں اور انہیں خوشی ہے کہ اپنے بینڈ کے ساتھ پاکستان میں ہمارا دسواں دورہ ہے۔