پاکستان کے محمد سجاد ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں ہار گئے

Mohammad Sajjad

Mohammad Sajjad

لٹویا (جیوڈیسک) عالمی اسنوکر میں پاکستان کی برتری ختم ہو گئی، ورلڈ چیمپئن شپ میں پاکستان کی واحد امید محمد سجاد بھی سیمی فائنل میں شکست کھا گئے۔

لٹویا میں جاری چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں سجاد کا مقابلہ چین کے زاو زنٹونگ سے تھا، بیسٹ آف تیرہ فریم پر مشتمل اس میچ میں دونوں کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا۔

چینی کھلاڑی نے عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے بارہویں فریم کو فیصلہ کن بنا دیا اور محمد سجاد کو 5 کے مقابلے میں 7 فریم سے زیر کیا، ایونٹ میں 4 پاکستانی کھلاڑیوں محمد سجاد، محمدآصف، شاہد آفتاب اور عمران شہزاد نے شرکت کی۔

ان میں سے محمد سجاد آخری 4 کھلاڑیوں میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے تھے۔