بھارتی خواتین کی زندگی بہت مشکل ہو گئی: کاجول

Kajol

Kajol

دلی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ کاجول کا کہنا ہے بھارتی خواتین کی زندگی بہت مشکل ہو گئی ہے۔

ایک کتاب کی لانچ کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کاجول نے کہا ملک میں خواتین کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے۔

دل والے دلہنیا لے جائیں گے، بازیگر، کچھ کچھ ہوتا ہے جیسی سپر ہٹ فلمیں دینے والی اداکارہ کاجول کا کہنا ہے خواتین کے لیے آزادی سے جینا دوبھر ہوتا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا اس صورت حال کو بہتر کرنے کے لیے مردوں کی سوچ کو تبدیل کرنا بہت ضروری ہے۔ کاجول نے بھارت کے قانونی نظام میں خرابیوں کو خواتین کی بری حالت کا ذمہ دار قرار دیا۔