ڈیرہ غازی خان (جیوڈیسک) ڈیرہ غازی خان کینال میں ڈوبنے والے 8 افراد کیلئے ریسکیو آپریشن دوبارہ سے شروع کر دیا گیا ہے۔
گزشتہ روز موٹر سائیکل رکشے میں سوار 12 افراد ڈوب گئے تھے جن میں سے چار کو بچا لیا گیا تھا۔
ڈی جی خان کے علاقے بستی شاہلی کے رہائشی ایک ہی خاندان کے 12 افراد گزشتہ روز وڈور پل سے رکشا ڈی جی کینال میں گرنے سے ڈوب گئے تھے۔
ڈوبنے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل تھیں۔ ریسکیو ٹیم نے چار افراد کو بچا لیا تھا مگر سات گھنٹے کے ریسکیو آپریشن کے باوجود دیگر 8 افراد کو نہیں نکالا جا سکا تھا۔
رات کو اندھیرے کی وجہ سے سرچ آپریشن روک دیا گیا تھا جو آج دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔