ملکہ،گلیانہ (زاہد مصطفی اعوان راجہ آفتاب احمد)بیٹے کے قاتلوں کو زبردستی معافی نہ دینے کا انجام ۔محمد بشیر منگلیہ کو اناج بھرنے کے لئے دوسرے گاوں جاتے ہوئے گولیوں سے بھون ڈالا ۔پانچ افراد پر قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔تفصیل کے مطابق نواحی موضع منگلیہ میں چھ سال قبل فانی کو الیکٹرک کی ایک دوکا ن میں دن دیہا ڑے قتل کر دیا گیا تھا ۔2007میں درج کئے گئے مقدمہ نمبر 223/07میں نامزد ملزمان کا کیس تاحال کسی فیصلہ کے بغیر جاری تھا اور اس مقدمہ کی شہادتیں چند دنوں تک متوقع تھیں ۔ملزمان نے 2007میں قتل ہونے والے فانی کے والد کو زبردستی راضی نامہ دینے کے لئے دباو ڈالا ہو ا تھا۔
مقتول کا والد محمد بشیر اپنے بیٹے کا قتل معا ف کرنے سے انکاری تھا ۔ملزم پارٹی نے راضی نامہ نہ دینے کی رنجش کی بنا پر علی الصبع تین افراد نے حملہ کر کے 2007میں قتل ہونے والے فانی کے والد کو گولیوں سے بھون ڈالا۔محمد بشیر ولد محمد موقع پر ہی دم توڑ گیا ۔محمد بشیر کی عمر ستر سال بتائی جاتی ہے۔جبکہ تین نامزد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔جبکہ ڈی ایس پی کھاریاں نے موقع پر ہی ایک ٹیم تشکیل دی جس نے ایس ایچ او تھانہ گلیانہ کی سربراہی میں نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے شروع کر دئیے۔ایس ایچ او تھانہ گلیانہ امیر عباس چڈھر نے فوری طور پر ایکشن کرتے ہوئے ۔نامزد ملزمان غلام مرتضی،فیاض اور ظہور کے گھر چھاپے مارے اور مقتول محمد بشیر کے قتل کے مشورہ میں شامل رشیدہ بیگم اور حمیدہ بیگم کو گرفتار کر لیا۔