متحدہ کا مشترکہ جوہری منصوبے کی تجویز پر اظہار تشویش

MQM

MQM

کراچی (جیوڈیسک) متحد قومی موومنٹ کے اراکین قومی اسمبلی نے عمران خان کی تجویز کو کھلی منافقت قرار دیا ہے۔

ایک مشترکہ بیان میں ان کا کہنا ہے کہ عمران خان ایک طرف پاکستان میں بھارت مخالف جہادی تنظیموں سے پینگیں بڑھاتے ہیں اور دوسری جانب سے بھارت جا کر یہ دعوی بھی کرتے ہیں کہ وہ انڈیا کے ساتھ دوستی کے حامی ہیں۔

اراکین قومی اسمبلی نے کہا کہ اگر عمران خان کی بھارت اور امریکہ سے دوستی کی اتنی ہی خواہش ہے توہ وہ پوری پاکستانی قوم کو امریکہ اور بھارت مخالفتت کے ہسٹیریا میں کیوں مبتلا کر رہے ہیں؟ ارکان اسمبلی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت میں دوستی ہونی چاہیے لیکن محب وطن عوام عمران خان سمیت کسی بھی سیاستدان کو پاکستانی ایٹمی پروگرام پر سودے بازی کی اجازت نہیں دیں گے۔