اسلام آباد (جیوڈیسک) ڈی چوک میں قائم احتجاجی کیمپ میں بچے، بوڈھے اور خواتین شریک ہیں۔ انتہائی سردی کے باوجود بچوں اور بوڑھوں کے لئے کوئی سہولت موجود نہیں۔
سردی کے باعث بچے مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔ کیمپ کے شرکاء کا کہنا ہے کہ وہ چھ دن تک وہیں موجود رہیں گے تاکہ حکومت سپریم کورٹ کے حکم پر انہیں ان کے پیاروں سے ملا دے۔