نارتھ امریکن باکس آفس پرفروزن کا راج

Frozen

Frozen

کراچی (جیوڈیسک) نارتھ امریکن باکس آفس پر اینیمیٹڈ فلم “فروزن” کا راج ہے۔ تین کروڑ سولہ لاکھ ڈالر کما کر سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ جبکہ کئی ہفتے تک باکس آفس پر راج کرنے والی “ہنگر گیمز دی کیچنگ فائر ” دوسرے نمبر پر رہی۔

ہالی وڈ باکس آفس کے آسمان پر اس ہفتے انیمیٹڈ فلم “فروزن” نے شائقین کا دل جیت لیا۔”فروزن” 3 کروڑ سولہ لاکھ ڈالر کما کر پہلے نمبر پر رہی۔ بہادر شہزادی کی اس کہانی نے ریلیز کے دو ہفتوں کے دوران دنیا بھر سے مجموعی طور پر 19 کروڑ ڈالر کا بزنس کیا ہے۔

ہالی وڈ باکس آفس پر کئی ہفتے تک راج کرنے والی فلم “ہنگر گیمز دی کیچنگ فائر ” 2 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کمائی کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔ کئی ریکارڈز اپنے نام کرنے والی “کیچنگ فائر ” اب تک دنیا بھر سے مجموعی طور پر 67 کروڑ 34 لاکھ ڈال رسمیٹ چکی ہے۔

اس ہفتے امریکی باکس آفس پر 53 لاکھ ڈالر بزنس کیساتھ تیسر ے نمبر پر رہی فلم Out of the Furnace ایکشن تھرلر فلم کو صرف امریکا میں ریلیز کیا گیا ہے۔

مارول کامک کردار پر بننے والی فلم تھور دا ڈارک ورلڈ 47 لاکھ ڈالر بٹور کر چوتھے نمبر پر رہی، جبکہ فلم ڈیلیوری مین 38 لاکھ ڈالر کما کر پانچویں اور فلم ہوم فرنٹ 34 لاکھ ڈالر کما کر چھٹے نمبرپر رہی۔