جنوبی پنجاب میں پٹرول پمپ مالکان کی ہڑتال

Petrol Pump

Petrol Pump

ملتان (جیوڈیسک) ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے تمام شہروں میں پٹرول پمپ مالکان نے آج سے غیر معینہ مدت کے ہڑتال کرتے ہوئے صارفین کو پٹرول کی فراہمی بند کر دی ہے۔ جنوبی پنجاب کے اضلاع میں آج صبح 6 بجے سے پٹرول پمپس کو غیر معینہ مدت لئے بند کر دیا گیا ہے۔

پٹرول پمپ مالکان کے مطابق حکومت پٹرول کے سیلز مارجن کو 2 فیصد سے بڑھا کر 5 فیصد نہیں کر رہی ہے جس پر ہڑتال کی گئی ہے۔ وفاقی حکومت نے پٹرول پمپس کا سیلز مارجن بڑھانے کا معاہدہ 2000 میں کیا تھا تاہم 2004 اور 2005 میں سیلز مارجن 4 فیصد تھا جسے بعد میں کم کر کے 2 فیصد کر دیا گیا تھا۔

پٹرول پمپ ڈیلرز ایسویسی ایشن کا کہنا ہے کہ جب تک مارجن 5 فیصد تک نہیں کیا جائے گا، صارفین کو پٹرول دستیاب نہیں ہو گا۔ پٹرول نہ ملنے کے باعث صارفین در بدر ہیں۔