بستی جھرکل میں پانی کے نکاس کا انتظام درہم بھرم ہے۔ مسٹر شازِل
Posted on December 9, 2013 By Majid Khan سٹی نیوز
کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) بستی جھرکل میں پانی کے نکاس کا انتظام درہم بھرم ہے اور سٹریٹ لائٹس نہ ہونے کی وجہ سے چوری ڈکیتی جیسی واداتوں میں بے حد اضافہ ہو گیا ہے۔ مسٹر شازِل بستی جھرکل میں پانی کے نکاس کا انتظام درہم بھرم ہے اور سٹریٹ لائٹس نہ ہونے کی وجہ سے چوری ڈکیتی جیسی واداتوں میں بے حد اضافہ ہو گیا ہے۔ گزشتہ کئی روز سے چوری ڈکیتی کی وارداتیں عروج پر ہیں اور گندے پانی کے نکاس کیلئے سالوں پہلے بنائی جانے والی نالیاں جہ بالکل خستہ حال ہو چکی ہیں جن کی وجہ سے گندے پانی کا نکاس کم اور جھرکل کی مین سڑک سمیت دیگر گلیوں میں اکثر پانی کھڑا رہتا ہے۔ بارشوں کے موسم میں اہلیان جھرکل اور وہاں سے گزرنے والے ہر شخص کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
ان خیالات کا اظہار جھرکل کے شہری مسٹر شازِل نے اہلیان جھرکل کے ہمراہ اپنے بیان میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ بستی جھرکل جو کہ اب ایک قصبہ کی صورت اختیار کر چکا ہے اس بستی میں سٹریٹ لائٹس نہ ہونے کی وجہ سے چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں بے پناہ اضافہ ہو چکا ہے جس کی وجہ سے اہلیان جھرکل سمیت دیگر لوگ بھی بہت خوفزدہ ہیں اور خاص طور پر جب کسی مریض کو رات کے وقت ہسپتال ڈاکٹر کے پاس لے جانا پڑے تو ان تخریب کاروں سے بچنا تقریباً محال ہے ۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ یہاں گندے پانی کے نکاس کا انتظام انتہائی غیر میعاری اور پرانا ہے جس کی وجہ سے آئے روز جھرکل کے مین روڈ اور گلیوں میں گندا پانی کھڑا رہتا ہے خصوصاً بارشوں کے موسم میں جھرکل کی حالت پانی کے کھڑے رہنے کیوجہ سے بہت خراب ہو جاتی ہے ۔ اور گندے پانی کے باعث مختلف قسم کی وبائی بیماریوں کے پھیلنے کا اندیشا ہے ۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سمیت ٹی ایم او کروڑ سے جھرکل میں آب نکاسی اور سٹریٹ لائٹس کے نظام کو بہتر اور یقینی بنانے کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com