ایڈیلیڈ ٹیسٹ: آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 218 رنز سے ہرا دیا

Adelaide Test

Adelaide Test

ایڈیلیڈ (جیوڈیسک) ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 218 رنز سے شکست دے کر سیریز میں2-0 سے برتری حاصل کر لی ۔

انگلینڈ نے ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں آخری دن کا کھیل 247 رنز چھ وکٹ کے نقصان پر دوبارہ شروع کیا، مجموعی اسکور میں صرف آٹھ رنز اضافے کے بعد کرس براڈ 29 رنز بنا کر پیٹر سڈل کا شکار بن گئے جس کے بعد میٹ پریئر اور گریم سوان نے اسکور میں 38 رنز کا اضافہ کیا اور 293 کے مجموعی اسکور پر گریم سوان ریان ہیرس کو وکٹ دے بیٹھے۔

انگلینڈ کے میچ بچانے کی آخری امید میٹ پریئر بھی 69 رنز بنا کر 301 پر پیٹر سڈل کے ہاتھوں آوٹ ہو گئے، مہمان ٹیم کی آخری وکٹ 312 رنز پر گری جب مونٹی پینیسر بغیر رن بنائے ریان ہیرس کا شکار بنے۔

انگلینڈ کی دوسری اننگ میں پیٹر سڈل نے چار اور ہیرس نے تین شکار کیے، کینگروز کے مچل جانسن کو میچ میں آٹھ وکٹیں حاصل کرنے پر بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔