غیر قانونی قبضے، غیر قانونی عمارتوں کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست

High Court

High Court

کراچی (جیوڈیسک) انصار برنی ٹرسٹ کی جانب سے غیر قانونی قبضے، غیر قانونی قائم عمارتوں کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔

سندھ ہائیکورٹ میں دائر کی جانے والی درخواست میں سندھ حکومت اور کراچی ایڈمنسٹریشن کو فریق بنایا گیا ہے۔

اس حوالے سے معروف قانون دان اور سابق وزیر انصار برنی کا کہنا ہے کہ کراچی میں قتل سمیت سنگین وارداتوں میں لینڈ مافیا کا بھی بڑا عمل دخل ہے۔