ڈنگہ کی خبریں 8/12/2013
Posted on December 9, 2013 By Majid Khan سٹی نیوز
ڈنگہ :چوہدری ناصر اقبال مہر اور قاضی عمران مونیاں کامیاب ہو کر علاقہ کی محرومیوں کا خاتمہ کریں گے،چوہدری امجد مہر و دیگر
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ) ڈھل بنگش کے معروف زمیندار مہر برادری کے سرکردہ چوہدری امجد مہر ، چوہدری ارشد مہر ، چوہدری قیصر جمیل نمبردار ، چوہدری تیمور مہر ، چوہدری پرویز کھٹانہ ، چوہدری کریم داد ، چوہدری دوست محمد ، چوہدری مہندی خاں ، چوہدری خیبر مہر ، چوہدری اظہر اقبال ، چوہدری وریام ، چوہدری نزاکت ، چوہدری الیاس رضی ڈھل بنگش نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ انشاء اللہ تعالیٰ یونین کونسل چکوڑی بھیلووال امیدوار برائے چیئرمین چوہدری ناصر اقبال مہر ، وائس چیئرمین قاضی عمران مونیاں کی بلدیاتی انتخابات میں کامیاب ہو کر محرومیوں کا خاتمہ کریں گے ،اور اُن کی کامیابی روزِ روشن کی طرح عیاں ، اُنہوں نے ہمیشہ سچی اور کھری سیاست کی ، عوام کی بے لوث خدمت کا جذبہ اُنہیںوراثت میں ملا ہے ، الیکشن ہمیشہ عوام کی حمائت اور خدمت سے جیتے جاتے ہیں ، یونین کونسل چکوڑی بھیلووال کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے چوہدری ناصر اقبال مہر اور قاضی عمران کے علاوہ کوئی موزوں امیدوار نہ ہے ، کیونکہ اِن کا ماضی گواہ ہے کہ اِنہوں نے ہمیشہ لوگوں کی بے لوث خدمت کی اور اُن کے دُکھ درد کو اپنا دُکھ درد سمجھا، ہم اُن کی ہر آواز پر لبیک کہتے ہوئے اُن کی کامیابی کے لیے ایڑھی چوٹی کا زور لگائیں گے ، ہم کبھی بھی اپنے محسنوں کی خدمات کو فراموش نہیں کریں گے ، ہم چوہدری ناصر اقبال مہر اور قاضی عمران کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروا کر چیئرمین اور وائس چیئرمین منتخب کریں گے ، انشاء اللہ تعمیر و ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا اور پہلے سے بھی بڑھ کر عوامی مسائل ترجیحی بنیادوںپر حل کرینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : یونین کونسل کولیاں شاہ حسین کی خوشحالی کے لیے عوام ووٹ کا صحیح استعمال کریں،چوہدری غلام سرور سپین
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ) تریڑوانوالہ کے ممتاز زمیندار چوہدری غلام سرور سپین نے اپنے بیان میں کہا کہ انشاء اللہ تعالیٰ یونین کونسل کولیاں شاہ حسین سے امیدوار برائے چیئرمین میاں ارشد حیات ، وائس چیئرمین چوہدری پرویز اختر تریڑوانوالہ بلدیاتی انتخابات میں کامیاب ہو کر یونین کونسل کولیاں شاہ حسین اور عوام کی تقدیر بدلنے کے لیے صاف ، ستھری ، کھری ، سچی ، با اخلاق ، خدمتگار ،با کردار قیادت سامنے آئے گی ، اُنہوں نے کہا ہماری طاقت اور اصل سرمایہ یونین کونسل کی غیور عوام ہے جو ہمیں بھر پور حقِ نمائندگی خدمت کے مشن کو جاری رکھنے کے لیے دے گی ، عوام کھوٹے اور کھرے کو اچھی طرح پہچانتے ہیں ،اُنہوں نے مزید کہا کہ یونین کونسل کولیاں شاہ حسین کی خوشحالی کے لیے عوام ووٹ کا صحیح استعمال کریں ، ووٹ ایک مقدس امانت ہے اس لیے اپنے ضمیر کی آوا ز کیساتھ بہتر کردار کی حامی شخصیات کے حامل افراد کو ہی مدِ نظر رکھا جائے ، عوام بلدیاتی انتخابات میں جذبہ سے سرشار لوگوں کو آگے لائیںاُنکا ماضی عوام کے سامنے ہے ، وہ دعوئوں اور بھڑکوں کے قائل نہیں بلکہ حقیقی
دمت کو اپنا ایمان سمجھ کر سیاست کے میدان میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں ۔ وہ صحیح معنوں میں عوام کی خدمت کا جذبہ رکھتے ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :ملک بھر میں مردہ گوشت سپلائی کرنے والے گروہ کے خلاف تھانہ قادرآباد میں زیر دفعہ376 بجرم 270/273 سلاٹر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ) ملک بھر میں مردہ گوشت سپلائی کرنے والے گروہ کے خلاف تھانہ قادرآباد میں زیر دفعہ376 بجرم 270/273 سلاٹر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ۔مقدمہ بر خلاف محمد یونس ،محمد نواز پسران اللہ دتہ اقوام قصائی سکنہ طارق آباد محمد افصل ولد لال محمد ،محمد صالحوں ولد محمد حیات سکنہ میلوکہنہ اقوام موچی جبکہ مشتاق احمد ولد علی احمد قوم تارڑ سکنہ بھیکھو کی مدعیت میںدرج کیا گیا۔یاد رہے کہ گذشتہ دنوں میں معلوم ہو ا کہ بھیکھو کے رہائشی تاج ولدمحمد کی بھینس جو کافی دنوں سے بیمار تھی ۔مرنے کے بعد طارق آباد کا قصائی محمد یونس ڈالا میں ڈال کر اپنے گائوں لے گیا ہے میڈیا ٹیم طارق آباد محمد یونس کے گھر خود ساختہ مذبحہ خانہ پر پہنچ گئی ۔محمد یونس محمد نواز وغیرہ بھینس کے گوشت سے پارچہ سازی میں مصروف عمل رنگے ہاتھو ں پائے گئے ۔ملزمان سے پوچھا گیا کہ یہ گوشت کہا ں بھیجنے کی تیاری میں ہو جبکہ یہاں آپکی گوشت والی کوئی دکان نہ ہے۔ ملزمان مونہوںپر شرمندگی لئے سچ اگلنے لگے کہ ہم صبح سویرے راولپنڈی ،اسلام آباد اور جہلم گوشت بھجواتے ہیں ۔اہلیان دیہہ نے موقع پر نشاندہی کی کہ صرف یہ ہی گوشت نہ ہے بلکہ پچھلی گلی میں انکا مردہ گوشت کا سٹو ر بھی ہے اسے چیک کیا جائے ۔تھانہ قادرآباد پولیس ، ویٹرنری ڈاکٹر، میڈیا ٹیم اور اہلیان دیہہ قریبی سٹور میں پہنچے تو وہاں کافی دنوں کا پرانہ بد بو دار گوشت اور کسی بڑے نا معلوم جانور کا ڈھانچہ بھی پایا گیا جس پر سے گوشت اتارا جا چکا تھا ۔اسی سٹور کی ایک نکر میں گوشت کے بڑے بڑے ٹکڑے بھی پائے گئے ۔اس دوران ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔اہلیا ن علاقہ کا کہنا تھاکہ اس گروہ کا علاقہ بھر میں نیٹ ورک ہے جس کے ذریعے کہیں بھی کسی جانورکے مر جانے کی اطلاع ان کوفوری پہنچ جاتی ہے اور یہ موقع پر جا کر ڈالہ میں ڈال کر لے آتے ہیں اور مذکورہ سٹور میں پارچہ سازی کرنے کے بعد الصبح پنجاب کے بڑے شہروں میںیہ مردہ گوشت بھجوا دیا جاتا ہے ۔ملزمان کو کئی بارپہلے بھی رنگے ہاتھوں گرفتار کیا جا چکا ہے مگر انکے خلاف کوئی قانونی کاروائی نہ کی جاسکی۔عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے گھنائونے کاروبار میں ملوث افراد کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے اور انکے خلاف سخت قانونی چارہ جوئی کی جائے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com