عراق کار بم دھماکے میں 11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

Blast

Blast

بغداد (جیوڈیسک) عراق میں کار بم دھماکے میں گیارہ افراد ہلاک اور بائیس زخمی ہو گئے

دھماکہ عراق کے شہر بعقوبہ میں کے جنوب میں ایک ہوٹل کے باہر ہوا، دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے اور علاقے میں خوف و حراس پھیل گیا۔

ریسکیو انتظامیہ نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔