وزیراعظم نواز شریف نے امریکی وزیر دفاع چک ہیگل سے ڈرون حملوں پر تشویش کا اظہار کر دیا، کہتے ہیں دہشتگردی کے خاتمے کی جنگ کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ ادھر پینٹا گون کی جانب سے امداد بند کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ نوا زشریف نے نیٹو سپلائی میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کا عندیہ دے دیا۔
امریکی وزیر دفاع چک ہیگل نے اسلام آباد میں وزیراعظم نواز شریف، آرمی چیف جنرل راحیل شریف، پاکستانی ہم منصب خواجہ آصف اور سرتاج عزیز سمیت دیگر رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔ وزیراعظم نوازشریف نے ملاقات کے دوران امریکی وزیر دفاع کو ڈرون حملوں پر اپنی تشویش سے آگاہ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ حملے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے جاری جنگ اور امن کی کوششوں کیلئے نقصان دہ ہیں۔ اس موقع پر امریکی چک ہیگل نے حقانی نیٹ ورک کی سرگرمیوں پر اظہار تشویش کیا۔ آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی سے ملاقات میں پاک امریکا دفاعی تعاون اور افغانستان کی صورتحال سمیت متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا۔
امریکی وزارت دفاع کے حکام کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ پینٹا گون نے نیٹو سپلائی بحال نہ ہونے پر پاکستان کی امداد بند کرنے کی دھمکی دی ہے۔ سپلائی جلد از جلد بحال نہ ہوئی تو امریکی ارکان کانگرس کولیشن سپورٹ فنڈ سمیت پاکستان کی دیگر امداد روکنے کی کوشش کریں گے۔
امریکی وزارت دفاع کے بیان میں دعوی کیا گیا ہے کہ وزیر اعظم نوا زشریف نے امریکی وزیر دفاع کو نیٹو سپلائی میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔