آئی سی سی نے وقار یونس کو ہال آف فیم میں شامل کرنے کا اعلان کر دیا

Waqar Younis

Waqar Younis

دبئی (جیوڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے وقار یونس کو ہال آف فیم میں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ بدھ کو سری لنکا کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ کے وران وقار یونس ہال آف فیم میں شامل ہوں گے۔

وقار یونس ہال آف فیم میں پانچویں پاکستانی کرکٹر ہوں گے۔ عمران خان، جاوید میانداد، حنیف محمد، وسیم اکرم بھی ہال آف فیم میں شامل ہیں۔