ممبر قومی اسمبلی حلقہ NA107 سالار قافلہ چوہدری عابد رضا کوٹلہ نے گذشتہ روز موضع ڈوگہ کا دورہ کیا

ملکہ (عمر فاروق اعوان سے) ممبرقومی اسمبلی حلقہNA107سالار قافلہ چوہدری عابد رضا کوٹلہ نے گذشتہ روز موضع ڈوگہ کا دورہ کیا اور امیدوار چیئرمین یوسی ڈوگہ مسلم لیگ ن ملک اشفاق اعوان ڈوگہ سے ملاقات کی باہمی امور خصوصاً سیاسی صورتحال پر بات چیت کی اس کے بعد اْنہوں نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول اور گرلز پرائمری سکول کا دورہ کیا اس دوران ہائی سکول کو ہائر سیکنڈری کرانے کا وعدہ کیا جبکہ گرلز پرائمری سکول کی بلڈنگ بھی نئی بنوانے کا وعدہ کیا اورTMOکھاریاں کو ہدایات جاری کیں کہ موضع ڈوگہ کے باقی ماندہ جاری کاموں کو فوری مکمل کیا جائے خصوصی طور پر ماسٹرسپلائی کے کام کو مکمل کیا جائے۔

اس موقع پر امیدوار کونسلر ملک سجاد اعوان ڈوگہ،امیدوار کونسلر ملک عبدالرحمن،امیدوار کونسلر ملک عمران ڈوگہ،ملک شاذرصدیق گوگا،ملک افضل،ملک خاور،ملک اسلم اور دیگر بھی موجودتھے اس موقع پر چوہدری عابدرضا نے کہا کہ تعلیم دوست پالیسیوں کا ثمر عوام کو مل رہی ہے گذشتہ دور میں حلقہ میں جتنے سکول اپ گریڈ کیے گئے ساقبہ ادوار میں ان کی مثال نہیں ملتی اب بھی یہ سلسلہ جاری رکھیں گے ملک اشفاق اعوان جیسے کارکن ہماراسرمایا ہیں ان کی کارکردگی قابل تحسین ہیں آنیوالے بلدیاتی الیکشن میں انشائ اللہ مسلم لیگ ن کامیاب ہوگی۔