پاکستان، ایران کا گیس پائپ لائن منصوبے پر عملدرآمد تیز کرنے کا فیصلہ

Pipeline Project

Pipeline Project

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان اور ایران نے گیس پائپ لائن منصوبے پر عمل درآمد تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا، دونوں ملکوں کے ماہرین کا اجلاس بھی بلایا جائے گا۔

پاکستانی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی اور ایرانی وزیر پیٹرولیم” بیجان ”نمدر ”کے درمیان تہران میں ملاقات ہوئی جس میں گیس پائپ لائن منصوبے پر کام تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے اپنے ایرانی ہم منصب کو بتایا کہ توانائی بحران کے پیش نظر یہ منصوبہ ہمارے لئے بہت اہمیت کا حامل ہے اور پاکستان اپنی تمام ذمہ داریاں پوری کرے گا، ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان معاشی تعلقات کو بڑھانے پر زور بھی دیا گیا۔