عمران خان کو 2014 میں انتخابات کا شوق ہے تو پہلے اپنی مقبولیت کا اندازہ لگائیں، ثنا اللہ

Rana Sanaullah

Rana Sanaullah

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو جون 2014 میں انتخابات کا شوق ہے تو پہلے خیبر پختون خواہ میں انتخابات کروا کر اپنی مقبولیت کا اندازہ لگا لیں۔

پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ امریکہ نیٹو سپلائی بحال کرنے کا مطالبہ تو تب کرے گا جب نیٹو سپلائی روکے گی، نیٹو معمول کی مطابق سپلائی جاری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکہ وزیر دفاع کے بیان کے حوالے سے کوئی تصدیق نہیں ہوئی یہ قوم نے فیصلہ کرنا ہے کہ نیٹو ممالک سے قطع تعلق کرنا ہے یا انہیں، یہ فیصلہ کوئی ایک سیاسی جماعت کا نہیں ہو گا۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ حضرت امام حسین رضی الہ تعالی عنہ کے چہلم کے موقع پر سیکورٹی کی سخت انتظامات کیے جائیں گے۔