خدمت انسانی ہی اصل عبادت ہے،طاقت کے نشے میں چور لوگ انسانی حقوق پامال کر رہے ہیں : مرزا خالد
Posted on December 10, 2013 By Majid Khan لاہور
لاہور: رحمانی ینگ کونسل کے زیرانتطام انسانی حقوق کے عالمی دن کے حوالے سے منقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، مہمان خصوصی ،چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن لیبرونگ لاہو رائوناصر علی خاں اُمیدوار یوسی243چیرمین مرزا خالد بیگ، وائس چیرمین رائو گلشن حسن خاں، چیرمین رحمانی ینگ کونسل امتیاز علی،صدرڈاکٹر اکرام اور جنرل سیکرٹری رمضان گجر نے کہا کہ خدمت انسانی ہی اصل عبادت ہے۔
جب تک اسلامی تعلیمات کو فروغ نہیں دیا جاتا تب تک انسانی حقوق کی بحالی ناممکن ہے ،اسلام سے دوری نے ہمارے معاشرے کو بری طرح تباہ و برباد کردیا ہے ،امتیاز علی نے اس موقع پررحمانی ینگ کونسل کی طرف سے بلدیاتی الیکشن میں مرزاخالد بیگ اور رائو گلشن حسن خاں کی مکمل حمائت کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ طاقت کے نشے میں مست لوگ ہی انسانی حقوق کی پامالی وجہ ہیں ۔غریب کو انسان نہ سمجھنے والوں کو کوئی حق نہیں کے کسی طرح بھی عوامی نمائندگی کریں ،انہوں دونوں اُمیدواروں کو اس بات کایقین دلایا کہ اگر وہ امیرو غریب کی تفریق کئے بغیر اللہ تعالیٰ کی رضا کی خاطر سب کی عزت کریں گے تونا صرف الیکشن جیت جائیں گے بلکہ دنیا و آخرت کی کامیابی بھی سمیٹ سکتے ہیں۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com