فیصل آباد کی خبریں 9/12/2013

کرسمس کے تہوار کو روایتی انداز میں منانے کے لئے سیکیورٹی پلان تیا ر کر لیا گیا،پولیس اور مسیحی برادری میں قریبی رابطہ رہے گا

فیصل آباد ( ایچ ایس این)کرسمس کی آمد اور سیکیورٹی پروگرام کے حوالے سے تمام مسیحی برادری اور سٹیک حولڈر کے درمیان پولیس لائنز میں میٹنگ ہوئی جس میں طاہر خلیل سندھو صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور ، کمال چغتائی، خاور نثار برکت، خاور بشیر، خاور شہزاد گل، پاسٹر اجمل چغتائی، پادری ایرک جوزف، پادری سنیل برکت، پاسٹر عقیل فرانس، میجر پرویز، پادری بشیر خورشید اور دیگر معززین نے شرکت کی۔SSPآپریشنز غلام مبشر میکن نے شرکاء میٹنگ کو یقین دہانی کرائی کہ کرسمس کے تہوار کو روایتی انداز میں منانے کے لئے سیکیورٹی پلان مرتب کیا جارہا ہے ،جس میں 1500سے زائد پولیس اہلکار اپنی ڈیوٹیا ںسرانجام دیں گے چرچز ، تفریخی مقامات کرسچئن علاقے اور ان سے ملحقہ کالونیوں میںپو لیس کی سپیشل پٹرولنگ کا انتظام کیا جارہا ہے اس کے علاوہ امن کمیٹی کے تما م ارکان بھی ہمہ وقت رابطے میں رہیں گے جس کی معاونت اور مشاورت ایونٹ یا پروگرام کی سیکیورٹی میں کمی و بیشی کی جاسکتی ہے اس کے علاوہ 25دسمبر کے حوالے سے SSPآپریشنز آفس میں کنٹرول روم بھی بنایا جارہا ہے یہاں پر تمام پروگرامز کی مانیٹرنگ اور کسی قسم کی مدد کی صورت میں فوری پولیس اور (Respond)کریں گی پولیس اور مسیحی برادری کے عمائدین کا آپس میں قریبی رابطہ رہے گا تاکہ مسیحی بھائی کرسمس کی حقیقی خوشیوں کو بھر پور انداز میں منا سکیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

صوبہ بھر میں سہولت بازاروں کا جال بچھا دیا گیا ہے تاکہ عوام کوسستے داموں اشیائے ضروریہ فراہم کی جا سکیں،ایم پی اے کنیز اسحاق

فیصل آباد (ایچ ایس این)ایم پی اے کنیز اسحاق نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایات پر صوبہ بھر میں سہولت بازاروں کا جال بچھا دیا گیا ہے تاکہ صارفین کو عام بازار سے سستے داموں اشیائے ضروریہ فراہم کی جا سکیں۔ یہ بات انہوںنے ماڈل بازار جھنگ روڈ کا دورہ کے دوران صارفین سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ ای ڈی او سوشل ویلفیئر مسز وحیدہ افتخار ‘ مسرت بلوچ ان کے ہمراہ تھیں انہوں نے سہولت بازاروں میں تازہ سبزیوں، پھلوں، گھی، دالوں، چینی اور دیگر اشیائے ضروریہ کے بہتر معیار پر اطمینان اظہار کرتے ہوئے انتظامی افسران کو ہدایت کی کہ سہولت بازاروں میں نظم و ضبط اور ضروری سہولتوں کو برقرار رکھا جائے۔ کنیز اسحاق نے سہولت بازاروں کو عوام کے لیے فائدہ مند قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب بے جا مہنگائی کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات کر رہی ہے۔ بعد انہوں نے ایڈمنسٹریٹر مارکیٹ کمیٹی اکبر غوری سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور پھلوں و سبزیوں کے معیار و قیمتوں کے بارے میں استفسار کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سستی اور معیاری اشیاء فراہم کرنے کے لئے وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے صوبہ بھر کے انتظامی افسران کو ہدایت کی ہے جس کی بدولت اشیاء کی قیمتوں اعتدال پر آچکی ہے ۔ مہنگائی اور ملاوٹ مافیا کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ۔ انہوں نے اکبر غوری کی طرف سے کئے گئے اقدامات کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی محنتوں سے یقینا سبزی و فروٹ منڈیوں میں بھی مڈل مین کا کردار ختم ہو گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دو روزہ انسداد پولیو کبڈی ٹورنامنٹ،اتحاد کبڈی کلب نلیانوالہ کی ٹیم پہلی پوزیشن کے فاتح رہی

فیصل آباد (ایچ ایس این) دو روزہ انسداد پولیو کبڈی ٹورنامنٹ گورنمنٹ ہائر سکینڈری سکول گٹی میں کھیلا گیا جس میں آٹھ ٹیموں نے حصہ لیا اور اتحاد کبڈی کلب نلیانوالہ کی ٹیم فاتح رہی ۔ فائنل میچ کے موقع پر ڈی سی او نور الامین مینگل مہمان خصوصی تھے جبکہ اس موقع پر صدر ڈسٹرکٹ کبڈی ایسوسی ایشن خواجہ محمد اسلام ‘جنرل سیکرٹری رانا عمران احمد خاں ‘ معروف صنعتکار عمرنذر شاہ ‘ حاجی بشیر احمد ( انصاف والے )’ میاںعرفان منان ‘ ملک محمد اشرف ‘ ڈاکٹر علی احمد ‘ ریاض میانہ اور دیگر نے شرکت کی ۔کبڈی کا فائنل میچ اتحاد کلب نلیانوالہ اور گجر کبڈی کلب سجھووال کے مابین کھیلا گیا جس میں اتحاد کبڈی کلب فاتح رہی جبکہ تیسری پوزیشن باٹھاں کبڈی کلب نے حاصل کی ۔ صدر ڈسٹرکٹ کبڈی کلب خواجہ محمد اسلام کی طرف سے ٹورنامنٹ جیتنے والے کبڈی ٹیم کو 25 ہزار روپے کا انعام دیا گیا جبکہ ڈی سی او کی طرف سے پہلی ‘ دوسری اور تیسری پوزیشن کے حامل کبڈی ٹیموں کو بالترتیب 20 ہزار روپے ‘ پندرہ اور دس ہزار روپے کے انعامات دئیے گئے ۔تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی او نور الامین مینگل نے کہا ہے کہ کبڈی ٹورنامنٹ کے انعقاد کا مقصد پولیو کے خلاف عوامی شعور بیدار کرنا ہے تاکہ بچوںکو انسداد پولیو کے قطرے پلوانے سے متعلق موثر انداز میں والدین تک پیغام پہنچایا جا سکے ۔انہوں نے ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد اور شائقین کی گہری دلچسپی کو بے حد سراہتے ہوئے کہا کہ اس علاقہ میں کبڈی سٹیڈیم کا قیام عمل میں لایا جائے گا ۔ انہوںنے گٹی سکول میں ہینڈ بال کورٹ اور چاردیواری کی تعمیر سمیت سپورٹس کی دیگر سہولتوں کی فراہمی کے لئے ڈی او سپورٹس کو ہدایت کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حکمرانوں نے بے لگام مہنگائی کرکے عوام سے آخری نوالہ بھی چھین لیا ہے،چیئرمین پاکستان نیشنل مسلم لیگ ،امجد وڑائچ

لاقانونیت کی انتہا ہو چکی ہے دہشت گردی کی وارداتوں نے پوری قوم کو سوگوار کر دیا ہے، عوام بلدیاتی انتخابات میںحکمران پارٹی کو مسترد کر دیں

فیصل آباد (ایچ ایس این)چیئرمین پاکستان نیشنل مسلم لیگ چوہدری امجد علی وڑائچ نے کہا ہے کہ بے لگام مہنگائی کرکے حکمرانوں نے عوام سے آخری نوالہ بھی چھین لیا ہے’مسلم لیگ (ن) کی ناقص پالیسیوں کی بدولت پاکستانی روپے کی قیمت تیزی سے کم ہو رہی ہے جس وجہ سے نہ صرف مہنگائی آسمان سے باتیں کرتی نظر آتی ہے تو دوسری طرف بیرونی قرضوں کا حجم بھی قابل تشویش حد تک بڑھتا جارہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جناح کالونی سیکرٹریٹ میں پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ اپنے انتخابی نعروں کے برعکس میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف عوام کی خدمت کرنے میں یکسر ناکام ہوچکے ہیں جبکہ الٹامہنگائی’ بدامنی کے ذریعہ عوام کا جینا بھی حرام کردیاہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں اس وقت لاقانونیت کی انتہا ہو چکی ہے دہشت گردی کی وارداتوں نے پوری قوم کو سوگوار کر دیا ہے حکومت پاکستانی عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کو اس کے حواری تباہی کے دھانے پر پہنچا کر چھوڑیں گے ۔ حکومتی مظالم سے تنگ عوام بلدیاتی انتخابات میںحکمران پارٹی کو مسترد کر دیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

محکمہ سوشل ویلفیئر،نے بھکاریوں کے خلاف اپریشن کرکے 18 مرد ‘ 4 بچوں اور 12 بھکاری خواتین کو تحویل میں لے کر 51 سو 66 روپے برآمد کر لئے

فیصل آباد (ایچ ایس این)ڈی سی او نور الامین مینگل کی ہدایت پر بحال کی گئی انسداد گداگری مہم کے پہلے روز ضلعی محکمہ سوشل ویلفیئر کی ٹیموں نے بھر پور اپریشن کرتے ہوئے شہر کے مختلف علاقوں سے 34 پیشہ ور اور عادی بھکاریوں کو تحویل میں لے لیا اور ان کے قبضہ سے بھیک کی رقم کے 51 سو 66 روپے برآمد کر لئے ۔ تفصیلات کے مطابق ای ڈی او کمیونٹی ڈویلپمنٹ آصف تارڑ اور ڈی او سوشل ویلفیئر مسز وحیدہ افتخار کی زیر نگرانی انسداد گداگری مہم کے سلسلے میں انچارج نگہبان سنٹر ریحانہ یاسمین نے لیڈی کانسٹیبل سمیت پولیس ملازمین کے ہمراہ ستیانہ روڈ ‘ عبداﷲ پور چوک ‘ اسٹیشن چوک ‘ جی ٹی ایس چوک ‘ لاری اڈہ ‘ نڑ والا چوک اور شہر کے دیگر مختلف چوکوں میں بھکاریوں کے خلاف اپریشن کرکے 18 مرد ‘ 4 بچوں اور 12 بھکاری خواتین کو تحویل میں لے لیا جن میں کئی بار پکڑا جانے والا نور پور کا بھکاری محسن بھی شامل ہے جو بازو کو قمیض میں چھپا کر اپنے آپ کو معذور ظاہر کر رہا تھا ۔ڈی او سوشل ویلفیئر کے مطابق پکڑے جانے والے مرد بھکاریوں کو جھنگ روڈ پر فلاحی مرکز ‘ خواتین کو دارلامان اور بھکاری بچوںکو نگہبان سنٹر کے حوالے کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ انسداد گداگری کی یہ مہم مستقل بنیادوں پر جاری رہے گی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چینی ٹیکنالوجی کے حامل بیگ ٹائپ بائیو گیس پلانٹ کی تنصیب کا عمل زرعی یونیورسٹی فیصل آبادشروع کر دیا گیا

فیصل آباد ( ایچ ایس این)زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں چینی ٹیکنالوجی کے حامل بیگ ٹائپ بائیو گیس پلانٹ کی تنصیب کا عمل شروع کر دیا گیا ہے جو ایک ماہ میں مکمل ہوکر پیداوارشروع کر دے گا۔ چالیس کیوبک میٹر پلانٹ کی تنصیب اور تعمیراتی کام شروع کرنے کے حوالے سے کلیہ زرعی انجینئرنگ کے زیراہتمام خصوصی تقریب یونیورسٹی ڈیری فارمرز کے عقب میں واقع بائیوگیس پلانٹ پر ہوئی جس کے مہمان خصوصی یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر اقرار احمد خاں تھے۔ تعمیراتی کام کاافتتاح کرتے ہوئے انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ صرف 60جانوروں کے فضلہ سے چلنے والا چینی بائیوگیس پلانٹ یونیورسٹی انجینئرز اور نوجوانوں کیلئے نئی تحقیقات اور تجزیئے کا موقع فراہم کرے گا۔ ڈاکٹر اقرار احمدخاں نے کہا کہ چینی کمپنی کا تیار کردہ بائیو گیس پلانٹ اس حوالے سے منفرد ہے کہ اسے تھوڑے عرصے میں کسی دوسری جگہ منتقل بھی کیا جا سکتا ہے تاہم اس کی کارکردگی کو پاکستانی ماہرین کے تیار کردہ پلانٹ سے جانچنے اور سہولیات کاجائزہ لینے کی ذمہ داری نوجوان انجینئرز کے سپرد کی جانی چاہئے۔انہوں نے بتایا کہ یونیورسٹی انجینئرز کے ڈیزائن کردہ بائیو گیس پلانٹ کو کارکردگی اور نتائج کے حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبا ز شریف کی طرف سے قابل عمل ماڈل قرار دیا گیا ہے یہی وجہ ہے کہ یونیورسٹی کے انجینئرز صوبے میں چھوٹے کسانوں کیلئے ایک لاکھ بائیوگیس پلانٹس کی تنصیب میں حکومت پنجاب کو ٹیکنیکل سپورٹ فراہم کر رہے ہیں۔ چینی انجینئرزژوینگ ڈونگ ‘ٹینگ گیونگوا’ ڈین کلیہ زرعی انجینئرنگ و ٹیکنالوجی پروفیسرڈاکٹر محمد اقبال ‘ ڈائریکٹر اورک ڈاکٹر رائو آصف علی’ ڈائریکٹر اکیڈمکس ڈاکٹر رشید ا حمد’ ڈائریکٹر فارمز ڈاکٹر غلام مرتضیٰ سندھو’ ڈاکٹر انجم منیر’ ڈاکٹر شفیق انور و دیگر بھی موجود تھے۔