کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ میں گیس کے اخراج کے باعث دھماکے میں دو بچے جاں بحق اور دو خواتین سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔
سیٹلائٹ ٹاون کے علاقے غوث آباد میں خاتون نے دیا سلائی جلائی تو زوردار دھماکا ہوا۔ جس سے کمرے میں سوئے ہوئے 6 سالہ رفیع محمد اور اس کی بہن 10 سالہ سعیدہ بی بی جاں بحق ہو گئے۔
جبکہ 3 سالہ سلطان، 40 سالہ فیروزہ اور 60 سالہ حنا گل شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طبی امداد کے لئے سول ہپستال پہنچایا گیا، پولیس کے مطابق دھماکا گیس کے اخراج کے باعث ہوا۔