لندن (جیوڈیسک) برطانیہ نے متحدہ عرب امارات کے شہریوں کے لیے ویزا کی پابندی ختم کر دی ہے۔
پالیسی کا اطلاق یکم جنوری 2014 سے ہوگا۔ نئی سہولت کے تحت اماراتی شہریوں کو برطانیہ کے سفر کے لیے ویزے کی بجائے صرف الیکٹرانک کارڈ دکھانا ہوگا۔
اماراتی شہریوں کو اپنے کارڈ اور سفر کی تفصیلات برطانیہ روانگی سے اڑتالیس گھنٹے قبل آن لائن بتانا ہوں گی۔ یہ کارڈ برطانیہ میں صرف ایک شخص کے لیے چھ ماہ کی مدت تک قیام کے لیے کارآمد رہے گا۔