مادھوری ڈکشٹ اور ہما قریشی کی اپنی فلم ”ڈیڑھ عشقیہ” کی تشہیر میں شرکت

Madhuri Dixit

Madhuri Dixit

ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ اور ہما قریشی نے ممبئی میں اپنی فلم ڈیڑھ عشقیہ کی تشہیر میں شرکت کی۔ فلم عشقیہ کا سیکوئل ڈیڑھ عشقیہ ریلیز سے پہلے ہی کافی مقبول ہو رہا ہے۔

ممبئی میں فلم کی تشہیری تقریب میں مادھوری اور ہما قریشی شریک ہوئیں۔ اس موقع پر مادھوری کا کہنا تھا کہ نصیرالدین شاہ کے ساتھ کام کر کے انہیں کافی مزہ آیا۔ فلم کی دوسری ہیروئن ہما قریشی نے فلم کو اپنے لیے شاندار تجربہ قرار دیا۔ ڈیڑھ عشقیہ 10 جنوری 2014 کو سینماوں کی زینت بنے گی۔