شمشاد رائٹرز فورم کی ادبی تقریب

Shamshad Writers Forum

Shamshad Writers Forum

شمشاد رائٹرز فورم پاکستان کے زیر اھتمام سالانہ ادبی تقریب کا انعقاد شمشاد رائٹرز فورم پاکستان کے صوبائی سیکٹریٹ کاسی روڈ کوئٹہ میں منعقد ہوا۔ جسکی صدارت مرکزی صدر حافظ محمد صدیق نے کی۔ جبکہ مہمان خصوصی معروف ادیب مولوی ندا محمد حقانی تھے۔

تقریب کا آغاز مولوی زبیح اللہ کے تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ تقریب سے شمشاد رائٹرز فورم پاکستان کے مرکزی نائب صدر عبداللہ ترین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ادب انسانی زندگی کی ترجمانی کرتا ہے ہمیں ادب سے دلی لگاو رکھنا چاہیے آج جس پلیٹ فارم پر اکٹھے ہوئے ہیں اسکا مطلب بھی یہی ہے کہ معاشرے میں نوجوانوں کے شعور کیسے بیدار کیا جاسکتا ہے اور معاشرے کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کیا طریقہ اپنانا چاہئے اور یہ کہ باشعور اور اہل علم افرد کیا کرسکتے ہیں مثبت اور تعمیری فکر کیلئے کام کرنا اس عہد کی ضرورت ہے ۔ اس لئے شمشاد رائٹرز فورم پاکستان قارئین اور اہل قلم میں رابطے کا ذریعہ ہے۔

شمشاد رائٹرز فورم بلوچستان میں جتنے ادیب زندگی ہوئے ہیں انکی مثال ہمارے سامنے ہیں ۔انہوں نے مشاہدہ قدرت اور مطالعہ زندگی کو اپنا موضوع بنایا ہے ہرادیب کی یہ کوشش ہوتی ہے کہ زندگی کے ہر اچھے برے نامطلوب پہلو کو احاطہ تحریر میں لائے کوئی بھی ادیب زندگی سے دامن چھڑاکر ایک لفظ بھی نہیں لکھ سکتا وہ اپنے گرد وپیش بہتر طور پر متاثر ہوتا رہتا ہے وہ جن جن خیالات کا حامل ہوتا ہے انہی کو اپنے جزبات کا محرک پاتا ہے اسلئے کسی ادیب کی روح کو سمجھنے کیلئے اسی فضا کو سمجھنا ضروری ہے۔

جسمیں اس نے زندگی پائی ہے جب اس زمانے کی زندگی نہ سمجھی جائے ادیب کے جزبات واحساسات کو سمجھنا مشکل ہے۔تقریب میں شمشاد رائٹرز فورم پاکستان کے مرکزی کونسل کے ممبر اور بلوچستان کے سرحدی شہر چمن کے نوجوان لکھاری حافظ محمد علی کاکوزئی شہید کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی گئی اور انکے ادبی خدمات کو سراہا گیا۔

شمشاد رائٹرز فورم پنجاب صدر افضل حسین سومرو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ادب کے مسائل کو زندگی کے مسائل سے الگ نہیں کیا جاسکتا اسکا مقصد یہ ہے کہ ادیب زمان ومکان کی حدبندیوں سے بالاتر رہتے ہوئے اپنے گرد و پیش کی عکاسی کرے تا کہ اسکے اچھائیوں اور برائیوں سے آگاہ ہوکر انسانیت کی ترقی کی پر گامزن کیا جا سکے ادیب کا فرض ہے کہ ماضی کی عیب سے حال کو باخبر کرے اور حال کی تصویر اس طرح کھینچے کہ اسمیں مستقبل کے ارشادات واضح طور پر نظر آئیں۔

شمشاد رائٹرز فورم پاکستان کے ادبی تقریب مہمان خاص اور معروف ادیب مولوی ندا محمد حقانی خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج مجھے بہت خوشی ہوئی کہ میں باشعور افراد کے مجلس میں شرکت نصیب ہوئی میں شمشاد رائٹرز فورم پاکستان کے مرکزی قائدین اور خصوصا مرکزی صدر وبانی حافظ محمد صدیق شمشاد کو داد دیتا ہوں کہ وہ کئی سالوں سے سفر جاری رکھے ہوئے ہیں اور انہوں نے کہاکہ ادب انسانیت کا نقاد ہے وہ اسکی کج رومی ظاہر کرتا ہے اور اسکی خامیوں کو بے نقاب کرتا ہے اس کا سب سے بڑا کارنامہ یہ ہے کہ انسان کی حیات مستعار کو دائم وقائم رکھتا ہے کہ وہ حالات کے غلام نہیں بلکہ حالات اسکے غلام ہیں وہ اپنی زندگی کے مالک ہیں اور اسے جس روش پر چاہے لے جاسکتا ہے۔

Shamshad Writers Forum

Shamshad Writers Forum

صدر مجلس اور شمشاد رائٹرز فورم پاکستان کے مرکزی صدر حافظ محمد صدیق نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ آج ہمیں یہ محسوس ہوا کہ وہ وقت دور نہیں کہ ہمارے معاشرے پر باشعور نوجوانوں کے راج ہوگا کیونکہ آج ہمارے معاشرہ بہت زوال اور پستی کی جانب چلی گئی ہے جو کہ اہل علم اور مودب نوجوانوں کی ذمہ داریاں مزید بڑھ گئی ہیں جو کہ معاشرہ ان ہی نوجوانوںکی بدو لت سنواراجاسکتا ہے کیونکہ ادب کا مطلب بھی یہی ہے کہ وہ انسان کے خیالات اور احساسات کے مکمل طور پر معاشرے میں اظہاراور انکے استعمال اور نہ استعمال کے فوائد و نقصانات کے علاوہ گزشتہ حالات کے تجربات کو سامنے لانے کو ادب کہتے ہیں ادب زندگی کے ہر پہلو پر حاوی ہے لیکن ادب صرف شاعری تک محدود نہیں ہمیں اپنے دانشور ،علماء کرام،مودبین کرام اور اہل علم حضرات اور اپنے اسلاف کے مکمل احترام کرنی چاہیے اور انہیں قدر کی نگاہ سے دیکھیں شمشاد رائٹرز فورم پاکستان بھی یکم جنوری 2000 ء کو قیام عمل میں اسلئے لایا گیاکہ وہ معاشرے کی پسماندگی کی اسباب کی خاتمہ اور نوجوانوں کے شعور بیدار کرنے اور ان میں تعمیری سوچ پیدا کرنے کیلئے کوشاں رہیںگے۔

شمشاد رائٹرز فورم پاکستان مرکزی جنرل سیکرٹری غلام محمد مخلص نے کہا کہ ادب ہمارے زندگی میں بہت اہم کردار ادا کررہا ہے اور ادب ہی سے ہمیں زندگی کے ہر پہلو میں روشنی ملتی ہے جسمیں اسلامی ادب وعلوم اسلامی سر فہرست ہے ۔ انہوں نے شرکاء مجلس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ بھی ایسے مجالس میں ہمارے ساتھ شرکت کرتے رہیںگے۔ شمشاد رائٹرز فورم پاکستان کی جانب سے ایک مفت ایس ایم ایس سروس کا آغاز بھی کیا۔ جو اسلامی، ادبی، معلوماتی اور ادبی خبروں کی مفت ترسیل ہوگی۔

مفت ایس ایم ایس سروس کے حصول کیلئے اپنے موبائل سے FOLLOW SHAMSHAD_SMSّ کو لکھ کر 9900 پر بھیج دیجائے تقریب کے آخر میں شمشاد رائٹرز فورم پاکستان مرکزی سیکرٹری اطلاعات فرید نثار ایڈوکیٹ نے ایک سالہ کارکردگی کی رپورٹ بھی پیش کر دی۔ تقریب سے راز محمد ترین، نور محمد اچکزئی،اسفندیار مندو خیل، جنت گل ملاخیل،عبدالمجید ڈوگر ،ابو سیف الرحمان، جلال الدین آیاز، عبدالقیوم بلوچ، رفیع اللہ اچکزئی، حاجی علی نواز شاہوانی، عبدالجبار کاکوزئی، عزیزالرحمان اچکزئی، شفیق الرحمان بڑیچ، شمس اللہ نورزئی اور محمد قسیم کاکوزئی نے بھی اپنے مقالات اور اشعار پیش کئے۔

Mohammad Siddiq Madani

Mohammad Siddiq Madani

تحریر : غلام محمد مخلص
مرکزی جنرل سیکرٹری
شمشاد رائٹرز فورم پاکستان
03003984168
Office swfp Room 4 Karobari markaz
Qandhari Bazar Quetta
swfp2000@gmail.com swfp2000@yahoo.com
www.swfp.webs.com