الیکشن تک امریکا سے سیکورٹی معاہدے پر دستخط نہیں کرونگا

Hamid Karzai

Hamid Karzai

کابل (جیوڈیسک) افغان صدر حامد کرزئی نے اگلے انتخابات تک امریکا کے ساتھ سیکورٹی معاہدے پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ حامد کرزئی کا کہنا ہے کہ امریکا افغانستان میں قیام امن کے لیے سنجیدہ ہے تو انھیں دیوار سے نہ لگائے۔

فرانسیسی اخبار کو انٹرویو میں افغان صدر حامد کرزئی کا کہنا تھا پاکستان اور افغانستان کیلیے امریکی ایلچی جیمز ڈوبن نے انھیں افغانستان کے حالیہ دورے کے موقع پر کہا تھا کہ سیکیورٹی معاہدے کے بغیر افغانستان میں امن نہیں ہو سکے گا۔

افغان صدر کا کہنا تھا جیمز ڈوبن کے بیان کا مطلب یہ ہوا کہ اگر افغانستان معاہدے پر دستخط نہیں کرے گا تو وہ جنگ بھڑ کائیں گے اور مسائل پیدا کریں گے۔ حامد کرزئی کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی معاہدے کے لیے امریکی دباو غیر جمہوری رویہ ہے۔

انھوں نے کہا کہ افغان عوام کئی نو آبادیاتی طاقتوں سے لڑ چکے ہیں اور وہ اب بھی کسی کے آگے سر نہیں جھکائیں گے۔