لاہور (جیوڈیسک) مقامی ہوٹل میں انٹرنیشنل ٹرانسپورٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ پاکستان تمام جنوبی ایشیائی ممالک کو ریل اور روٹ کا راستہ استعمال کرنے کی اجازت دے رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب وقت نہیں کہ دشمنیاں پالی جائیں کیونکہ نہ تو پاکستان الگ رہ سکتا ہے اور نہ ہی اپنے مفادات پر سمجھوتہ کر سکتا ہے۔
نیٹو سپلائی اور ڈرون حملوں کے حوالے سے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کوئی بھی ملک پاکستان کو دھمکیاں نہ دے کیونکہ پہلے ہی دن سے پاکستان کا موقف ہے کہ ڈرون حملے پاکستان کی سالمیت کے خلاف ہیں۔