سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے اضافہ

Gold Market

Gold Market

کراچی (جیوڈیسک) عالمی منڈی میں دام بڑھنے کے بعد ملک میں سونے کی قیمت چار سو روپے فی تولہ بڑھ گئی ہے۔

سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی نئی قیمت اکاون ہزار چار سو روپے فی تولہ کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

دس گرام سونے کی قیمت تین سو تینتالیس روپے اضافے سے چوالیس ہزار ستاون روپے ہو گئی ہے۔

عالمی منڈی میں سونے کے نرخوں میں اٹھارہ ڈالر فی اونس اضافہ ہوا ہے جس کے بعد نئی عالمی قیمت بارہ سو سینتالیس ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔