مالی سال 2013، ترسیلات زر 7 فیصد اضافے سے 6 ارب 40 کروڑ ڈالر

Dollars

Dollars

کراچی (جیوڈیسک) سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی ترسیلات زر بڑھ گئی۔ رواں مالی سال کے دوران ترسیلات کا حجم چھ ارب چالیس کروڑ ڈالر رہا۔

اسٹیٹ بنک کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے نومبر تک بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی ترسیلات زر میں سات فیصد اضافہ ہوا۔

پچھلے مالی سال کے اسی عرصے میں پانچ ارب اٹھانوے کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئی تھی سب سے زیادہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے ایک ارب اناسی کروڑ ڈالر بھیجے۔