بلدیاتی الیکشن کا شیڈول جاری ہوتے ہی سرگرمیوں میں تیزی آ چکی ہے
Posted on December 11, 2013 By Majid Khan گجرات
ملکہ (عمر فاروق اعوان سے) بلدیاتی الیکشن کا شیڈول جاری ہوتے ہی سرگرمیوں میں تیزی آچکی ہے ڈیرے پھرسے آباد چکے ہیں گذشتہ روز اوررات گئے تک صلاح ومشورے جاری رہے اور ڈیروں پر چائے،مٹھائی اور مونگ پھلی کے دور بھی چکے رہے امیدوار مہم کے لئے حکمت عمل بنا کرووٹ حاصل کرنے میں مصروف رہے اور اپنے دیرینہ دوستوں اور ساتھیوں سے مشورے بھی لیتے رہے اس موقع پر کئی نئے امیدواربھی لنگوٹ کس رہے ہیں اور الیکشن میں حصہ لینے کیلئے پر کھول رہے ہیں امیدواروں میں زیادہ تعداد نوجوانوں کی ہے جو کہ مسلم لیگ ن،PTIاور مسلم لیگ ق پلیٹ فارم پر الیکشن لڑنے کو تیار ہیں اب جبکہ22 دسمبر سے کاغذات نامزدگی جمع ہونے کا سلسلہ جاری ہوگا تو بڑی تعداد میں نئے چہرے اور نوجوان امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروا نے آئیں گے۔
اس موقع پر یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ آنیوالے بلدیاتی الیکشن میں متعدد بڑے سیاسی دھڑے حصہ نہیں لے رہے اور وہ سیاست سے وقتی طور پر کنارہ کش نظر آرہے ہیںیونین کونسل ملکہ ،بھگوال، باہروال، گلیانہ اور دیگریونین کونسلیں ہیں پرانے اور مضبوط سیاسی دھڑے خود الیکشن میں حصہ نہیں لے رہے بلکے کمیرے کے پیچھے سے اپنے جوہر دکھانے کی سوچ رہے ہیں آنیوالے بلدیاتی الیکشن میں مسلم لیگ ن،PTI کامقابلہ دیکھا جارہاہے مسلم لیگ ق بھی میدان میں ہے جبکہ پیپلز پارٹی ابھی تک روپوش ہوئی ہے جماعت اسلامی بھی حصہ لینے بارے سوچ رہی ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com