انا ہزارے نے تا دم مرگ ہڑتال شروع کر دی

Anna Hazare

Anna Hazare

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی رہنما انا ہزارے نے بدعنوانی، کرپشن کیخلاف دوبارہ تا دم مرگ ہڑتال شروع کر دی۔ لوک پال بل کی منظوری یا سانس ختم ہونے تک ہڑتال جاری رہے گی۔

بھارتی سماجی کارکن انا ہزارے نے بدعنوانی اور کرپشن کیخلاف ایک بار پھر تا دم مرگ بھوک ہڑتال شروع کر دی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق انا ہزارے نے اپنے آبائی علاقے رالی گان میں بھوک ہڑتالی کیمپ کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے اور کہا ہے کہ اب کی بار یہ ہڑتال اس وقت تک جاری رہے گی جب تک ان کا تجویز کردہ لوک پال بل منظور یا ان کا سانس نہیں نکل جاتا۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ اب حکومت کے پاس صرف ایک ہی آپشن ہے کہ وہ آئندہ پارلیمانی سیشن میں لوک پال بل منظور کرے جس کا ان سے وعدہ کیا گیا تھا۔