نیو یارک (جیوڈیسک) امریکا کی متعدد ریاستوں میں برف باری نے جہاں نظام زندگی متاثر کیا، وہیں امریکا میں موجود سیاحوں کیلئے کرسمس کو مزید خوشگوار بنا دیا۔
امریکا کی شمال مشرقی ریاستوں میں برفانی طوفان کے باعث اسکول اور سرکاری ادرے بند کر دیئے گئے ہیں۔ واشنگٹن، فلاڈیلفیا اور دیگر پانچ ریاستوں کے کچھ حصوں میں دن کے آغاز کے ساتھ ہی برف باری کا سلسلہ شروع ہو گیا۔
ہائی ویز پر برف کی 4 انچ موٹی تہہ کی وجہ سے 83 حادثات ہوچکے ہیں۔ واشنگٹن، فلاڈیلفیا اور نیویارک میں ٹرین سروس اور پروازیں تاخیر کا شکار ہو گئی ہیں، سیاحوں نے اس موسم کا خوب مزہ لیا۔