مولانا شمس الرحمان کی شہادت امن کا قتل عام ہے۔ اللہ وسایا جامی
Posted on December 11, 2013 By Majid Khan سٹی نیوز
مصطفی آباد/للیانی: مولانا شمس الرحمان کی شہادت امن کا قتل عام ہے، وطن عزیز میں ٹارگٹ کلنگ کے بڑھتے ہوئے واقعات نے شہریوں کو پریشان کر رکھا ہے، قائد پنجاب حضرت مولانا شمس الرحمان کو جمعہ6 ستمبر کو دن دہاڑے قتل انتظامیہ کو منہ چڑا رہا ہے، تا حال ملزمان کو گرفتار نہ کرنا سیکورٹی اداروں کی کارگردگی پر سوالیہ نشان ہے، ان خیالات کا اظہار اللہ وسایا جامی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مولانا شمس الرحمان ایک صلح جو انسان تھے جس کی وجہ سے ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد انہیں عزت کی نگاہ سے دیکھتے تھے۔ سفاک دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں حکومت انہیں گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچائے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com