بجلی کے بلوں میں اوور ریڈنگ کا سلسلہ جاری
Posted on December 11, 2013 By Majid Khan سٹی نیوز
کروڑ لعل عیسن : بجلی کے بلوں میں اوور ریڈنگ کا سلسلہ جاری۔ جب کوئی سائل بل ٹھیک کروانے کیلئے دفتر جاتا ہے تو ان کو دھوکے سے بل درست کرنے کے نام پر اقساط بنا کر دے دی جاتی ہیں جو کہ بہت بڑا فرادڈ ہے۔ جبکہ حکومت کے اعلان کے مطابق سابقہ بلوں میں اضافی رقم کی واپسی بھی نہیں کی جا رہی۔
سابق صدر انجمن تاجران اور امیدوار برائے کونسلر وارڈ نمبر 11 طارق پہاڑ نے اپنے بیان میں اوور ریڈنگ ختم کرنے اور بل حقیقی حصوں میں درست کرنے سمیت اضافی رقم کٹوتی کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ واپڈا لوگوں کے ساتھ فراڈ کر کے بل درست کرنے کے نام پر قست بنا کر دے دیتا ہے۔ جو کہ اگلے بل میں بقایا جات کے ساتھ پھر لگ کر آجاتا ہے۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ عوام کو لوٹنے کا سلسلہ فی الفور بند کیا جائے وگرنہ احتجاج کریں گے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com