افغان سیکیورٹی معاہدے کی ڈیڈلائن بڑھائی جاسکتی ہے، وائٹ ہاوس

White House

White House

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا کا کہنا ہے کہ افغان سیکیورٹی معاہدے کی ڈیڈلائن بڑھائی جا سکتی ہے۔ حامد کرزئی 10 جنوری تک بھی دستخط کر دیں تو حرج نہیں۔

وائٹ ہاوس کے نائب ترجمان ہوزیا رنسٹ کا کہنا ہے کہ افغانستان اور امریکا کے درمیان باہمی سیکیورٹی کے معاہدے پر رواں برس کے آخر تک دستخط ہونا ضروری ہیں۔ تاہم اس میں 10 جنوری تک کی تاخیر بھی ہوتی ہے تو کوئی بڑا مسئلہ نہیں۔