جماعت اسلامی کا نجکاری کیخلاف جلد ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان

Munawar Hassan

Munawar Hassan

لاہور (جیوڈیسک) قومی اداروں کی نجکاری کے خلاف منصورہ لاہور میں جماعت اسلامی کی آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے منور حسن نے کہا کہ حکمرانوں کی سوچنے سمجھنے کی صلاحیت مفقود ہو چکی ہے اور وہ ملکی مفاد کے خلاف فیصلے کرنے لگے ہیں۔

منور حسن نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ کی ڈانٹ سے حکمرانوں کی اپنی پوزیشن کا اچھی طرح اندازہ ہو گیا، حکمران غلام ہونگے تو عوام کو بھی غلام بنائیں گے۔

نجکاری کے خلاف مہم کا جلد آغاز کیا جائے گا اور اس کا دائرہ لاہور سے ملک گیر سطح تک پھیلائیں گے۔