دبئی: پہلا ٹی 20 پاکستان نے سری لنکا کو 3 وکٹوں سے شکست دیدی

 Pakistan Team

Pakistan Team

دبئی (جیوڈیسک) دبئی میں پہلے ٹی 20 میں پاکستان نے سری لنکا کو 3 وکٹوں سے ہرا دیا۔ پاکستان نے 146 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کر لیا۔ 2 میچ کی سیریز می پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔

سری لنکا نے پاکستان کو جیت کے لیے 146 کا ہدف دیا تھا۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان یہاں کھیلے جانے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 3 وکٹوں سے شکست دیدی، شاہد آفریدی نے 20 گیندوں پر 39 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

سری لنکا نے پاکستان کو جیت کے لیے 146 رنز کا ہدف دیا تھا۔اس سے قبل دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ کا ٹاس پاکستان نے جیت کر آئی لینڈرز کو بیٹنگ کی دعوت دی، جس پر سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اپنے مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا۔

جس میں اینجلو میتھیوز 50 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، انکے علاوہ تھری مانے 23 اور کپتان چندی مل 22 سر فہرست بیٹسمین تھے۔ پاکستان کی جانب سے جادو گر اسپنر سعید اجمل اور سہیل تنویر نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ آل راونڈر شاہد آفریدی کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔

سعید اجمل نے آج کے میچ میں ایک اور اہم سنگ میل عبور کیا اور انٹرنیشنل میچز میں اپنے 400 وکٹ مکمل کرلیے۔ سعید اجمل کا کہنا تھا کہ وہ 400 وکٹیں حاصل کرنے پر بہت خوش ہیں۔