غلام رسول، میونسپل کمشنر طلعت محمود کی زیر صدارت محکمہ جاتی افسران کا اجلاس منعقد ہوا

کراچی : ایڈمنسٹریٹربلدیہ کورنگی غلام رسول،میونسپل کمشنر طلعت محمود کی زیر صدارت محکمہ جاتی افسران کا اجلاس منعقد ہو ا اس موقع پر ان کے ہمرا ہ سینئر ایڈمن آفیسر محمد راشد ، XENکورنگی محمدمبین و دیگر محکمہ جاتی افسران بھی موجود تھے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے محکمہ سینی ٹیشن کے افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ صفائی ستھرائی کے کاموں کو روزآ نہ کی بنیادوں پر بدستور جاری رکھا جائے اور کرسمس کے موقع پر گرجاگھروں کے اطراف اور داخلی و خارجی راستوں پر صفائی ستھرائی ستھرائی وروشنی کے معقول انتظاما ت کئے جائیں کرسمس سے قبل مسیحی ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے ایڈمنسٹریٹربلدیہ کورنگی غلام رسول نے میونسپل ریگولیشن آفیسر کورنگی قیصر عزیز کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ٹیکس ریکوری میں مزید بہتری لائی جائے اوراس سلسلے میں کورنگی کی حدود میں آنے والی فیکٹریوں اور مارکیٹوں میں چالان کی تقسیم کے کام بہتر انداز میں انجام دیئے جائیں۔

کورنگی کی تمام شاہرائوں سے ٹھیلوں ، کیبن ، پتھارے ناکارہ گاڑیوں ، فٹ پاٹھوں پر قائم موٹر سائیکل ، کار میکنک کی دوکانوں پر کھڑی گاڑیوں کو فوری طور پر وہاں سے ہٹا کر ٹریفک کی روانی کو بحال کیا جائے ا س موقع پر انہوں نے محکمہ جاتی افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ افسران وقت کی پابندی کو اپنا شعار بنائیں اور اپنے عملے کو پابند کرے کہ وہ بھی وقت کی پابندی کریں انہوں نے تمام محکمہ جاتی افسران کو پاپند کیا کہ وہ اپنے کاموں میں ٹیم ورک کو برقرار رکھیں تاکہ کورنگی کی عوام النا س کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی میں کسی بھی قسم پریشانی نہ ہو۔