کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ ای ایم ای سینٹر گراؤنڈ میں بلوچ ریکروٹس کی پاسنگ آئوٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ بلوچستان کو ایک خوشحال صوبہ دیکھنا چاہتے ہیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک نے کہا کہ خواہش ہے بلوچستان کو امن کا گہوارہ بنا دیں۔
پاس آؤٹ ہونے والے ریکروٹس نے بینڈ کی دھن پر مارچ پاسٹ کیا اور مہمان خصوصی جنرل راحیل شریف کو سلامی دی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کامیاب ہونے والے ریکروٹس میں اعزازات تقسیم کئے اور انہیں مبارکباد دی۔