ملکی معیشت ٹھیک ہونے میں کچھ وقت لگے گا، احسن اقبال

Ahsan Iqbal

Ahsan Iqbal

لاہور (جیوڈیسک) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال کا کہنا ہے کہ کسی خاندان کا دیوالیہ ہو جائے تو اسے بھی کھڑا ہونے میں وقت لگتا ہے، پاکستان کا بھی دیوالیہ ہو چکا 6 ماہ میں پاوں پر کھڑا نہیں ہو سکتا، ملکی معیشت ٹھیک ہونے میں کچھ وقت لگے گا ۔

لاہور میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ایل این جی کا منصوبہ مکمل ہونے میں کم از کم دو سال لگیں گے پھر گیس کی قلت پر قابو پایا جا سکے گا، انہوں نے کہا کہ حکومت نے ویژن 2025 میں ان ہی بنیادوں پر کام شروع کر رکھا ہے۔

بھارت کیساتھ تعلقات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ بھارت کو اپنے رقبے کے لحاظ سے دل بڑا کرنا چاہیئے، متعدد بار بھارت کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھایا لیکن وہاں سے خاطر خوا جواب نہیں آیا ۔