گاڑی نہ روکنے پرچار نا معلوم نقاب پوش ڈاکوئوں کی اندھا دھندہ فائرنگ
Posted on December 12, 2013 By Majid Khan سٹی نیوز
مصطفی آباد/للیانی: گاڑی نہ روکنے پرچار نا معلوم نقاب پوش ڈاکوئوں کی اندھا دھندہ فائرنگ،سردار محمد علی معجزانہ طور پر محفوظ ،اہل علاقہ عدم تحفظ کا شکار اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں کھارا کا رہائشی رات 8بجے کے قریب بھلو سے کھارا کی طرف جا رہا تھا کہ سرکاری ہسپتال کی اوٹ میں چھپے چار نا معلوم نمقاب پوش ڈاکوئوں نے رکنے کا اشارہ کیا گاڑی نہ روکنے پر انہوں نے اندھا دھندہ فائرنگ کر دی جس سے گاڑی پر8فائر لگے۔
نا معلوم ڈاکوئوں فائرنگ کرکے فرار ہو گئے۔ امیدوار برائے چیئرمین چوہدری ہارون رضا نے کہا کہ گزشتہ ایک ہفتے سے بھلو روڈ اور قصور روڈ پر ڈکیتی کی وارتیں معلوم بن چکی ہیں جبکہ انتظامیہ نے پر اسرار خاموش اختیار کر رکھی ہے۔ جس کی وجہ سے شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں انہوں نے ڈی پی او قصور سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com