ورلڈ ٹی 20 رینکنگ، پاکستانی ٹیم تیسرے نمبر پر

Pakistan Team

Pakistan Team

دبئی (جیوڈیسک) سری لنکا کے خلاف سیریز کا فاتحانہ آغاز کرنے کا پاکستان کو انعام بھی مل گیا۔ رینکنگ میں ایک درجہ ترقی کے ساتھ قومی ٹیم تیسرے نمبر پر آ گئی۔

سیریز کے افتتاحی ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو تین وکٹ سے ہرا دیا۔ اس سے گرین شرٹس نے سیریز کا فاتحانہ آغاز کیا۔ ساتھ ہی حفیظ الیون کو رینکنگ میں بھی ایک درجہ ترقی مل گئی ہے۔

پاکستان اب چوتھے سے تیسرے نمبر پر آ گیا ہے۔ تیرہ دسمبر کو شیڈول اسی میدان پر سیریز کا دوسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ جیت کر پاکستان نہ صرف لنکن سے جیت کا خواب چھین سکتا ہے بلکہ مہمان ٹیم کو رینکنگ میں پہلی پوزیشن سے بھی محروم کر دے گا۔