لیبر یونیٹی آف آئیسکو یونین، انجینئر ایسوسی ایسویشن اور دیگر یونین کا مشترکہ لائحہ عمل تیار
Posted on December 12, 2013 By Majid Khan سٹی نیوز
اسلام آباد: آئیسکو میں FIA کے کردار کے حوالے سے لیبر یونیٹی آف آئیسکو یونین، انجینئر ایسوسی ایشن اور دیگر یونین کا مشترکہ لائحہ عمل تیار۔ لائحہ عمل میں یہ طے پایا کہ آئندہ FIAکسی بھی ملازم کوگرفتار کرنے کی بجائے آئیسکو انتظامیہ کو آگاہ کرے تا کہ محکمہ خود اپنے طور پر انکوائری کرکے ملوث افراد کے خلاف کارروئی کر سکے۔ لائحہ عمل طے کرنے کا اجلاس آئیسکو ہیڈ آفس میں ہوا چیف ایگزیکٹو آفیسر آئیسکو ملک یوسف اعوان، لیبر یونیٹی آف آئیسکو یونین کے صدر عاشق خان، چیئرمین لالہ رحیم، لالہ یعقوب انجینئر ایسوسی ایشن کے صدر میاں دلاور شاہ، عظیم زرداری، اور دیگر یونیزکے نمائندے بھی شامل تھے۔
لیبر یونیٹی آف آئیسکو یونین کے صدر عاشق خان نے اجلاس میں FIA کے ڈپٹی ڈائریکٹر میر مظہر جبار کی جانب سے آئیسکو کے محنت کش کو تشد د کا نشانہ بنانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے فی الفور نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئیسکو کے محنت کشوں کی عزت نفس پر سمجھوتہ ہر گز نہیں کیا جائے گا اور FIAکو اگر آئیسکو کے کسی ملازم سے شکایت ہے تو وہ ایک طریقے کار کے تحت آئیسکو انتظامیہ کو اس بارے آگاہ کرے تا کہ محکمہ خود انکوائر ی کر کے اس کو سزا دے سکے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انجینئر ایسوسی ایشن کے صدر میاں دلاور شاہ نے کہا کہ ہم اپنے ادارے اور آئیسکو محنت کشوں کے ساتھ ہیں اور انکے ساتھ ہونے والی کسی بھی زیادتی کو برداشت نہیں کریں گے۔
جنرل سیکرٹری انجینئر ایسوسی ایشن عظیم زرداری نے کہا کہ ریجن کے تمام انجینئر کو لیبر کے ساتھ مکمل تعائون کرنے کا مطالبہ کیا اوراپنے مکمل تعائون کی یقین دہانی کروائے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر ملک یوسف اعوان نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محنت کش اور انجینئر یکجا ہو کر ادارے کی بہتری کے لئے کام کرے جس طرح ماضی میں بھرپور کردار ادا کرتے ہوئے آئیسکو کو ایک منافع بخش ادارہ بنایا۔ اجلاس میں دیگر یونینز کے نمائندوں نے بھی آئیسکو کے تمام اسٹیک ہولڈرکے ساتھ تعائون کا یقین دلایا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com