کراچی (جیوڈیسک) ملزم دلاور خان اور رشید خان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ان دونوں کا کسی جرائم پیشہ گروہ سے تعلق نہیں۔ ان کے پاس سے موبائل فون سم یا کوئی اور شواہد نہیں ملے ہیں لہذا ان کی درخواست ضمانت منظور کی جائے۔
عدالت نے دونوں ملزموں کی پانچ پانچ لاکھ روپے کی ضمانت منظور کر لی۔ ان ملزموں پر الزام تھا کہ انہوں نے اپریل میں محمد انور نامی شخص سے پچاس لاکھ روپے بھتہ طلب کیا تھا اور عدم ادائیگی پر قتل کی دھمکی دی تھی۔
انہیں تیرہ ستمبر کو گرفتار کیا گیا اور پولیس کی جانب سے انہیں مبینہ طور پر طالبان کمانڈر قرار دیا گیا تھا۔