ملتان (جیوڈیسک) سابق وزیر اعظم یوسف ر ضا گیلانی نے این آئی سی ایل کیس کے سلسلے میں نیب کے سامنے پیش ہونے سے انکار کر دیا ہے جس کی وجہ سے ان کے وارنٹ گرفتاری کسی بھی وقت جاری ہو سکتے ہیں۔
سی پی او ملتان سلطان احمد کے مطابق پولیس کو سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی این آئی سی ایل کیس میں عدالت پیشی کے لئے سمن موصول ہو گئے ہیں جو کہ یوسف رضا گیلانی کی رہائش گاہ پہنچائے گئے ہیں، سابق وزیر اعظم کے پرسنل سیکرٹری نے سمن موصول کیے۔
عدالت نے یوسف رضا گیلانی کو بدھ کو طلب کیا تھا پیش نہ ہونے پر سمن جاری کیے گئے ہیں۔ کسی بھی وقت وارنٹ گرفتاری جاری ہو سکتے ہیں۔