راجن پور : گورنمنٹ ہائرسیکنڈری سکول سہولیات کے فقدان پر توجہ دی جائے۔ غلام شبیر خان

راجن پور : گورنمنٹ ہائرسیکنڈری سکول سہولیات کے فقدان پر توجہ دی جائے بوسیدہ بلڈنگ گراکرنئی تعمیر کرنے سکول میں سبجیکٹ سپیشلسٹ کی خالی آسامیاں پر کی جائیں،مٹھن کوٹ کوسپیشل گرانٹ دی جائے سکول کے پاتھ پر ٹف ٹائل جبکہ امتحانی ہال کے علاوہ 10نئے کمرے تیار کئے جائیں انجمن تاجران و عوامی سماجی حلقوں کا ڈی سی او راجن پور سے مطالبہ۔

تفصیل کے مطابق چئیرمین انجمن تاجران سیتھ غلام شبیر خان کھوکھر ،سٹی صدر خواجہ محمد سلیم ملک احسان فرید کھو کھر ،اے ڈی عامر ،حسنین عباس سونترہ ،نازک اعوان چندا ،رفعت ملک ،و دیگر نے ڈی سی او راجن پور سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول جو کی تعلیمی دنیا میں انقلاب پیدا کر رہا ہے اس درسگاہ سے پرنسپل ،ڈاکٹرز، سائنسدان ،انجنئیرز ،اور آرمی کے آفیسرز تعلیم حاصل کر کے ملک و قوم کی خدمات انجام دے رہے ہیں مگر بد قسمتی سے اس عظیم درسگا ہ کی تعمیر و ترقی پر کوئی خاص توجہ نہیں دی گئی وہی صدیوں پرانی بوسیدہ عمارت جو کہ کبھی بھی خطرناک سانحے کا سبب بن سکتی ہے ،یہاں سبجیکٹ سپیشلسٹ کی آسامیاں خالی پڑی ہیں سکول میں کلاس روم کے ملانے والے پاتھ جنکی خستہ حالت ہے ،سکول میں امتحانی ہال کی اشد ضرورت ہے طلباء کی تعداد زیادہ اور کمروں کی تعداد کم ہونے سے ایک ایک کمرے مین دو سو سے زائد طلباء کو ایک تھونس دیا جاتا ہے اس وقت تعداد کے مطابق کم از کم 10مزید کمرے تیار کرانے کی ضرورت ہے انہوں نے میرٹ پسند ڈی سی او غازی امان اللہ سے یہ مطالبہ کیا کہ اس عظیم درسگاہ پر توجہ دی جائے اور اس کے لئے الگ سے بجٹ پاس کرکے سکول کی بوسیدہ عمارت کو مسمار کر کے نئی بلڈنگ تعمیر کی جائے۔