نمبر ون کا خواب ادھورا، پاکستانی ٹیم ہار گئی

Sri Lanka

Sri Lanka

دبئی (جیوڈیسک) دبئی میں کھیلے گئے دوسرے ٹی 20 میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو 24 رنز سے شکست دیدی.

پاکستان کی جانب سے نمایاں بلے باز صرف شرجیل خان تھے جنہوں نے صرف 25 گیندوں پر 50 رنز بنائے۔ احمد شہزاد 8، کپتان محمد حفیظ 7 صہیب مقصود 15، جبکہ عمر امین، عمر اکمل اور بلاول بھٹی بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے۔ بوم بوم آفریدی نے جیت کی کچھ امید بندھائی تاہم وہ بھی ایک اونچی شارٹ کھیلنے کی کوشش میں وکٹ کیپر کمارا سنگا کارا کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے۔

سہیل تنویر نے پاکستان کو جتانے کی بھر پور کوشش کی اور سعید اجمل کیساتھ مل کر ٹیم کو سہارا دیا تاہم وہ بھی 41 رنز بنا کر کیچ آوٹ ہو گئے۔ متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جا رہے دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر سری لنکن ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جو زیادہ سود مند ثابت نہ ہوئی۔

سری لنکا کے اوپنرز تلکا رتنے دلشان اور پریرا نے دھواں دار بیٹنگ سے پاکستانی بائولرز کا بھرکس نکال دیا۔ سری لنکا کی جانب سے تلکا رتنے دلشان نے 52 گیندوں پر 48 رنز کی جاندار اننگز کھیلی۔ وہ سعید اجمل کی ایک گیند پر عمر امین کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے۔

پریرا نے 59 گیندوں پر 84 رنز بنائے تاہم وہ آخری گیند پر رن آوٹ ہو گئے۔ کمارا سنگا کارا نے صرف 20 گیندوں پر 43 رنز بنائے اور آوٹ نہ ہوئے۔ سری لنکا کی ٹیم نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 211 رنز بنائے تھے۔