فیفا ورلڈ کپ ٹرافی کا مختلف ممالک میں سفر شروع

FIFA World Cup Trophy

FIFA World Cup Trophy

قطر (جیوڈیسک) فٹبال ورلڈ کپ 2014ء کی ٹرافی میگا ایونٹ سے پہلے 90 ممالک کا سفر پورا کرے گی۔ ٹرافی سب سے پہلے قطر پہنچی جہاں فیفا آفیشلز سمیت قطر فٹبال ایسوسی ایشن کے ارکان کی موجودگی میں رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔

ٹرافی کو تین دن قطر میں رکھا جائے گا۔ اس دوران مداحوں کے لیے تین دن تک نمائشی فٹبال میچز کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔