سفارتکار کی گرفتاری پر بھارتی دفتر خارجہ میں امریکی سفیر کی طلبی

India

India

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت میں امریکی سفیر کو طلب کر کے امریکا میں بھارتی اعلی سفارتی عہدے دار کی گرفتاری پر بھارت نے پر زور احتجاج کیا۔ امریکی ریاست نیویارک میں آج صبح امریکی پولیس نے بھارتی نائب قونصل جنرل کو ویزا فراڈ کیس میں گرفتار کر لیا۔

بھارت نے مذکورہ واقعے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے بھارت میں امریکی سفیر نینسی پاول کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا اور امریکی پولیس کے رویے کو ناقابل برداشت قرار دیا۔ بھارتی سفارتی عہدے دار پر ویزا فارم میں غلط بیانی کا الزام لگایا گیا ہے۔